بلدیاتی انتخابات میں خواتین کا ووٹ اہم کردار ادا کریگا،مولانا عمران فتح

پیر 31 اگست 2015 16:32

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) مغربی معاشرے میں خواتین کااستحصال ہورہا ہے خواتین کو کمرشل کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے اسلام نے خواتین کوجو عزت اور مقام دیا وہ عزت اور مقام کوئی نہیں دے سکتااسلامی نظام کے نفاذ کے لئے خواتین بھی اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہاراہلسنت والجماعت ضلع ٹنڈوالہیار کے نائب صدرمولانا عمران فتح نے مرکز اہلسنت میں کارکنان کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کا ووٹ اہم کردار ادا کرے گا خواتین میں بیداری مہم شروع کر دی ہے11ستمبر کو خواتین کا جلسہ عام سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جلسے کی کامیابی کے لئے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں خواتین کا جلسہ عام11ستمبرجمعتہ المبارک کو شام4بجے جامعہ حیدریہ ٹنڈوالہیار میں منعقد ہوگابلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے اپنے ضلع کو ترقی یافتہ بنائیں گے اس موقع پر حارث اقبال شاہ ، محمد عمران شاہ ، عبداللہ راجپوت، عامرابراہیم قائم خانی ودیگر رہنما بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :