الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 122اور این اے 154 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، 11 اکتوبر کو میدان سجے گا
پیر 31 اگست 2015 16:58
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122اور این اے 154 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، دونوں حلقوں میں 11 اکتوبر کو انتخابات کا میدان سجے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن کے جاری کر دہ شیڈول کے مطابق دونوں حلقوں میں حصہ لینے والے امیدوار 10سے 11ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے ، 14سے 15ستمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی ، 17ستمبر تک ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گے اور ان اپیلوں پر فیصلہ 19ستمبر کو سنایا جائے گا جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 21ستمبر کو جاری کی جائے گی ،دونوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 11اکتوبر کو ہو گی۔
واضح رہے کہ این اے 122سے مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق اور این اے 154سے صدیق بلوچ آزاد امید وارکی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے اور بعد میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی تھی لیکن پاکستان تحریک کے مخالف امیدواروں کی جانب سے دونوں حلقوں میں جیتنے والے امیدواروں کے انتخاب کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا اور الیکشن ٹریبونل نے دونوں حلقوں میں انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کا حکم سنایا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
-
’چیف جسٹس آف پاکستان نے سخت موقف نہیں اپنایا، تو عدلیہ کی آزادی ایک خواب بن جائے گی‘
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں 32 روپے کمی کیلئے حکومت کو فارمولہ تجویز کر دیا
-
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.