کسی کے دباؤ میں کوئی بھی ممبر استعفیٰ نہیں دے گا،چیف الیکشن کمشنر

ہمارا کردار صاف ہے،کوئی الزام ہے تو سپریم جوڈیشل کونسل میں ثبوت دیں،ممبران الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے ،اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،سردار رضا خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

پیر 31 اگست 2015 17:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) چیف الیکشن کمشنرسردار رضا خان نے کہا ہے کہ کسی سیاست دان کے دباؤ میں آ کر کوئی صوبائی ممبراستعفے نہیں دے گا،اگر کسی کو ممبران پر تحفظات ہیں تو آئینی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرے جبکہ الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران نے چیف الیکشن کمشنر پر واضح کردیا ہے کہ ان کا کردار صاف ہے اس لئے وہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پیر کے روز چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے ممبران کا غیر رسمی اور مختصر اجلاس ہوا جس میں چیئرمین تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی اور ق لیگ کی جانب سے الیکشن کمیشن ممبران کے استعفے کے مطالبے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام ممبران نے چیف الیکشن کمشنرکوکہا کہ ہم نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا جب کہ ہمارے کردار پر کسی ممبر نے انگلی تک نہیں اٹھائی اس لئے چیف الیکشن کمشنراپنے پیروں پرکھڑے ہوں اور کمیشن کی بات عام کریں،ممبران الیکشن کمیشن نے سردار رضا محمد پر واضح کیا کہ ہمارا کردار صاف ہے اس لئے استعفیٰ نہیں دیں گے اور آرٹیکل 209 کے تحت موجود ہیں اور اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اگر کسی سیاست دان کو شوق یا شکایت ہے تو وہ سپریم جوڈیشل کمیشن میں جائیں اورثبوت پیش کریں تاہم کسی کے مطالبے یا دباوٴ میں آکراستعفیٰ نہیں دیں گے ،ممبران نے کہا کہ استعفوں کی روایت ڈالنا کسی صورت درست اقدام نہیں،ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے ممبران کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے ممبران کسی سیاست دان کے دباؤ میں آ کر استعفے نہیں دیں گے اب تک ممبران کے خلاف کوئی بھی ثبوت سامنے نہیں آیا اور اگر سیاست دانوں کے پاس کوئی ثبوت موجود ہیں تو آئینی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کیا جائے،الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے وہ اپنا آئینی کردار ادا کرتا رہے

متعلقہ عنوان :