سری لنکا اور بھارت کے مابین تیسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مر حلے میں داخل

میچ کے آخری روز سیریز اور میچ جیتنے کیلئے بھارت کو 7وکٹیں اور سری لنکا کو 319رنز درکار سری لنکا کے دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر67رنز ، کوشال سلوا24اور میتھیوز 22رنز بنا کر وکٹ پر موجود بھارت کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 274رنز بنا کر آؤٹ ، ایشون 58،روہت شر ما 50،سٹورٹ بنی کے 49رنز سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں دھمیکا پر ساد اور نوان پر دیپ نے 4،4اور رنگنا ہیرارتھ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

پیر 31 اگست 2015 18:05

سری لنکا اور بھارت کے مابین تیسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مر حلے میں داخل

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سری لنکا اور بھارت کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ فیصلہ کن مر حلے میں داخل ہو گیا،آخری روز سیریز اور میچ جیتنے کیلئے بھارت کو 7وکٹیں اور سری لنکا کو 319رنز درکار ہو ں گئے، 386رنز کے تعاقب میں سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر67رنز بنا لئے،سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں اوپل تھر نگا اور کارونا رتنے صفر رنز جبکہ دنیش چندیمل18رنزبناکرآؤٹ ہوئے ،جبکہ کوشال سلوا24اور میتھوز 22رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

قبل ازیں بھارت کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 274رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ایشون 58،روہت شر ما 50،سٹورٹ بنی 49، امت مشرا39اور نوان اوجھا 35رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں دھمیکا پر ساد اور نوان پر دیپ نے 4،4اور رنگنا ہیرارتھ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو کو لمبو انٹر نیشنل سٹیڈیم میں بھارت نے اپنے تیسرے دن کے سکور 3وکٹوں کے نقصان پر 21رنز اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 76اوورز میں 274رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے ایشون 58،روہت شر ما 50،سٹورٹ بنی 49، امت مشرا39، نوان اوجھا 35،اور ویرات کوہلی 21 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں دھمیکا پر ساد اور نوان پر دیپ نے 4،4اور رنگنا ہیرارتھ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بھارت نے میزبان کو اپنی 386رنز کا ہدف دیا۔سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ ہوا1 2رنز کے مجموعی سکور پر 3کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، اوپل تھر نگا اور کارونا رتنے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ دنیش چندیمل 18رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک میزبان سری لنکا نے 3نقصان پر67رنز بنا لئے جبکہ کوشال سلوا24اور کپتان انجیلو میتھیوز22رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں اشانت شرما نے 2اور امیش یادو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔فیصلہ کن ٹیسٹ کے آخری روز میزبان سری لنکا کو میچ اور سیریز جیتنے کیلئے 319 رنز اور بھارت کو7وکٹیں درکار ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :