صدر ممنو ن حسین(کل) سے چین کا چار روزہ دورہ کرینگے

ممنون حسین اپنے دورے میں دوسری عالمی جنگ کی یاد میں بیجنگ میں ہونیوالی فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے

پیر 31 اگست 2015 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)صدر ممنون حسین اپنے چینی ہم منصب ژی جن پنگ کی دعوت پر (کل)منگل سے چین کا چار روزہ دورہ کریں گے۔صدر اپنے دورے میں دوسری عالمی جنگ کی یاد میں بیجنگ میں ہونیوالی فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ چینی صدر اور دوسری شخصیات سے دوطرفہ ملاقات کریں گے۔فریقین دوطرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں کا جائزہ لیں گے علاقائی معاملوں اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔صدر کے دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان تمام شعبوں خصوصاً سیاحت ،معیشت اورتزویراتی شعبوں میں موجودہ صدا بہار تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔