وفاقی حکومت نے عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی اور فاٹا کے تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کیلئے جامع ترقیاتی پروگرام وضع کر دیا

خیبرایجنسی کی وادی تیرہ کے دور دراز علاقوں کی ترقی کیلئے ساڑھے تین ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج پر عملدرآمد کیا جارہاہے ٗذرائع

پیر 31 اگست 2015 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) وفاقی حکومت نے عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی اور فاٹا کے تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کیلئے ایک جامع ترقیاتی پروگرام وضع کیاہے ٗپروگرام کے تحت خیبرایجنسی کی وادی تیرہ کے دور دراز علاقوں کی ترقی کیلئے ساڑھے تین ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج پر عملدرآمد کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

حکومت مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو چار لاکھ روپے مالی مدد فراہم کریگی جبکہ جزوی نقصان پہنچے والے گھروں کے مالکان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے دئیے جائیں گے۔نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے خیبر شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں بھی سروے شروع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :