خیرپور ضلع میں گنے کے آبادگاروں اور کاشت کاروں کو ان کی محنت کے عوض معاوضہ دلانے کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں ،ڈپٹی کمشنر خیرپور

پیر 31 اگست 2015 19:51

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے کہا ہے کہ خیرپور ضلع میں گنے کے آبادگاروں اور کاشت کاروں کو ان کی محنت کے عوض معاوضہ دلانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے گنے کے آبادگاروں کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل اے ڈی سی ٹو ریاض حسین وسان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے جس میں آبادگار رہنما اور دیگر شامل ہوں گے جو مستقل بنیادوں پر گنے کے سرکاری نرخ اور شوگر ملوں سے رقم کی ادائیگی کے سلسلے میں جائزہ لے کر رپورٹ فراہم کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں گنے کی کاشت ، آبادگاروں کو سرکاری نرخ ، شوگر ملوں کی جانب سے سبسڈی کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیرپور ٹو ریاض حسین وسان نے کہا کہ شوگر ملز کی جانب سے آبادگاروں اور گنے کے کاشت کاروں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں سروے کیا جائے گا اور آبادگاروں سمیت کاشت کاروں کو ان کی محنت کے پیسے دلوانے میں ضلعی انتظامیہ اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خیرپور منوری علی مٹھانی نے اجلاس میں شوگر ملز کے نمائندوں سے آبادگاروں اور کاشت کاروں کو پیسے کی ادائیگی کے حوالے سے باز پرس کی اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر ڈپٹی کمشنر خیرپور نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اے ڈی سی ٹو خیرپور کو فوری احکامات دیے کہ وہ اس سلسلے میں جانچ پڑتال کرکے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ فراہم کریں اس موقع پر گنے کے کاشت کاروں اور آبادگاروں نے اجلاس میں شوگر ملوں کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کے بارے میں تفصیل سیس آگاہی دی جس پرڈپٹی کمشنر خیرپور نے شوگر ملوں کے نمائندوں کو سخت ہدایت دیں کی کہ وہ ادائیگیوں کے بارے میں اپنا ریکارڈ مرتب کریں اس موقع پر آبادگاروں اور کاشت کاروں نے شوگر ملوں کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کے حوالے سے قانونی سہارا لینے کا مطالبہ کیا ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے آبادگاروں اور کاشت کاروں کو یقین دلایا کہ ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور ان کو ان کا حق ضرور ملے گا اس موقع پر آبادگاروں ، کاشت کاروں ،ٹھیکیداروں اور ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ کے افسرانے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔