وزیر اعظم نواز شریف کی ڈکشنری میں انتقام نامی کوئی لفظ موجود نہیں: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید
محمد علی پیر 31 اگست 2015 20:06
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ڈکشنری میں انتقام نامی کوئی لفظ موجود نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی جانب سے مفاہمتی سیاست کے خاتمے کے اعلان کے بعد ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے، حکومت کسی کیخلاف کسی قسم کی کوئی انتقامی کاروائی نہیں کررہی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کی ڈکشنری میں انتقام نامی کوئی لفظ موجود نہیں ہے۔ 90کی سیاست کو بے نظیر بھٹو اور نواز شریف نے چارٹر آف ڈیموکریسی کے ذریعے ہمیشہ ختم کردیا ہے اور وہ سیاست اب زندہ نہیں ہو سکتی ۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سندھ میں جن لوگوں سے تفتیش جاری ہے اگر انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا ہو گا تو وہ واپس اپنے گھر آجائیں گے اور جرم ثابت ہوا تو قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.