حکومت پا کستان فر یٹ فاروڈرایسو سی ایشن آف پاکستان اور ائیر کا رگو ایجنٹس ایسو سی ایشن کے مسئلے کو فو ری حل کر ے

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے قائم مقا م صدر عبدالر حیم جانو کامطالبہ

پیر 31 اگست 2015 20:35

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے قائم مقا م صدر عبدالر حیم جانو نے پاکستان فر یٹ فا رورڈ ز ایسو سی ایشن اور ائیر کا رگو ایجنٹس ایسو سی ایشن آف پاکستان کی طر ف سے کل سے لا محدود مد ت کیلئے کا روبار بند کرنے کے فیصلہ پر دو نو ں ٹر یڈ با ڈیز کو نظر ثا نی کر نے کے لیے کہا اور تجو یز دی ہے کہ یہ مسئلہ با ت چیت کے ذریعے حل کیا جا ئے ۔

پیر کو عبدالر حیم جا نو نے اس سلسلے میں چیئر مین اے سی اے اے پی فر خ اقبا ل اور چیئر مین پی آئی ایف ایف ایف اصم سعید خا ن سے بھی ملا قا ت کی ۔ جنہو ں نے قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی کو 8فیصد ٹرن اوور ٹیکس کی معیشت پر تباہ کن اثرات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہم کا م کر نے کی پو زیشن میں نہیں رہے اسی لیے اپنے کا مو ں کو بند کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ اس8فیصد ٹرن اوور ٹیکس سے سب متا ثر ہیں کیونکہ ٹر ن اوور کی بنیا د بینکنگ ٹرانز یکشن کو بنا یا جا رہا ہے جسمیں کسی بھی کمپنی کی فنڈ ٹر ا نسفر کی بھی بے شما ر ٹر انز یکشن ہو تی ہیں ۔ عبدالر حیم جا نو نے کہا کہ حکومت اس مسئلہ پر سنجیدگی سے غو ر کر ے اور ایک بار پھر ان اداروں کے متعلق لو گو ں کو بلا کر اس مسئلہ کا حل نکالے ۔

کیونکہ ہڑتا ل کلچر نے ہما ری معیشت کو تبا ہ کر ڈالا ہے اور اس سے یو میہ 120بلین ڈالر کا معیشت کو دھچکا لگتا ہے ۔جبکہ پچھلے 5سالوں سے ہما ری ایکسپورٹ 25بلین ڈالرز پر رک چکی ہے اور اسمیں اضا فہ کے لیے سخت اقداما ت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فر یٹ فارورڈرز کے کا روبار کی بند ش کا مطلب پو رے ملک میں تجا رتی سر گر میاں بند ہو نے کے مترادف ہے کیونکہ کو ئی بھی صنعتکا ر اپنے مال کو آرڈر کے تحت ایکسپورٹ نہیں کر پا ئے گاجسکی وجہ سے خصو صاً جلد خراب ہو نے والی اشیاء کے بڑ ی مقدار کے ضیا ع کا خطر ہ ہے ۔

اس سے شپنگ لا ئنز اور ائیر لا ئنز کو بھی شد ید نقصان ہو گا ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شر یف سے اپیل کی کہ وہ ملک سے ہڑتا ل کلچر کا خاتمہ کر وئیں تا کہ معیشت ، صنعتکا ر ی ، پیداواری عمل ارو تر سیلا تی نظام بغیر کسی رکاوٹ کے چلتے رہیں اور کا روباری طبقہ جو کہ اصل اسٹیک ہو لڈر ہے ان کی شکایا ت کو سنا اور حل کیا جا ئے ۔ جبکہ پچھلے 5سالوں سے ہما ری ایکسپورٹ 25بلین ڈالرز پر رک چکی ہے اور اسمیں اضا فہ کے لیے سخت اقداما ت کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :