مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کو منانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں

ڈاکٹر عاصم کیخلاف براہ راست کوئی الزام نہیں لگایاگیا، وفاقی وزیر سیفران اور وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا وضاحتی بیان

پیر 31 اگست 2015 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کو منانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں، وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ اور وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف براہ راست کوئی الزام نہیں لگایاگیا۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ کے پیپلز پارٹی کے خلاف بیانات کے بعد آصف زرداری نے اہم بیان جاری کیا،جس میں انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر مسلم لیگ(ن) نے غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے پیپلز پارٹی قیادت سے رابطے شروع کئے اور دونوں وزراء کو ہدایت کی کہ وہ اپنا وضاحتی بیان جاری کریں ، جس پر وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے میری ملاقات ذاتی حیثیت میں تھی، سرکاری حیثیت میں نہیں۔

سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف براہ راست کوئی الزام نہیں لگایا۔