ایشین بیس بال چیمپئین شپ کی تیاریوں کیلئے قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

پیر 31 اگست 2015 20:55

ایشین بیس بال چیمپئین شپ کی تیاریوں کیلئے قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)ایشین بیس بال چیمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ پیر کو بھی یو نیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں جاری رہا۔ کھلاڑیوں نے غیر ملکی کوچ ٹوما اروکا اور مقامی کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔

(جاری ہے)

کیمپ کمانڈنٹ فخر شاہ نے کہا ہے کہ صبح کے سیشن میں پہلے کھلاڑیوں کو وارم اپ کروایا گیا، پھر سٹریچنگ پر زور دیا گیا، اس کے بعد ڈیفنس، پچنگ، پیس رننگ کروائی گئی۔ پھر کھلاڑیوں کی دو ٹیمیں بناکر انہیں پریکٹس کروائی گئی جبکہ بعد کے سیشن میں کھلاڑیوں کو بیٹنگ سوئنگ کی پریکٹس کروائی گئی۔