پاکستانی ٹیم رواں ماہ تائیوان میں ہونے والی ایشین بیس بال چیمپین شپ میں شرکت کرے گی

پیر 31 اگست 2015 20:55

پاکستانی ٹیم رواں ماہ تائیوان میں ہونے والی ایشین بیس بال چیمپین شپ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستانی ٹیم تائیوان میں رواں ماہ ہونے والی ایشین بیس بال چیمپین شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ نے کہا ہے کہ چیمپین شپ16 ستمبر میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سمیت چین، انڈونیشیا، کوریا، تائیوان اور جاپان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے اور انہیں کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایشین بیس بال چیمپین شپ 20 ستمبر تک جاری رہے گی۔