چوہدری مجید اور چوہدری لطیف اکبرسے چوہدری اختر حسین گلپڑہ کی ملاقات

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے اندر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، مختلف تجاویز پیش کیں

پیر 31 اگست 2015 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور وزیر خزانہ، منصوبہ بندی و ترقیات جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی آزا دکشمیر چوہدری لطیف اکبرسے سابق مشیر وزیر اعظم و حلقہ جموں 6 سے سابق امیدوار چوہدری اختر حسین گلپڑہ نے یہاں کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے اندر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید اور وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے اختر حسین گلپڑہ کو یقین دلایا کہ ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ وہ پارٹی کے اندر ماضی کی طرح پارٹی کو فعال و متحرک رکھنے میں اپنا کردار جاری رکھیں۔ اس موقع پر وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید اور سیاسی مشیر وزیر اعظم گل اخلاق ایڈووکیٹ بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :