بر سر اقتدار آکر ملک میں تعلیم،صحت کی سہو لتوں اورانصاف کی مفت فراہمی کو یقینی بنائیں گے،میاں محمد اسلم

خیبر پختونخوا کے عوام ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی سے اپنی اُمیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے تحت فر انس کالو نی میں منعقدہ تقریب سے جمیل کھو کھر اور دیگر کا خطاب

پیر 31 اگست 2015 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا منشو ر اور پرو گرام ملک میں بسنے والی تمام قومیتوں اور مذاہب کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے ،بر سر اقتدار آکر ملک میں تعلیم،صحت کی سہو لتوں اورانصاف کی مفت فراہمی کو یقینی بنائیں گے،جماعت اسلامی پورے ملک میں اسلامی پاکستان ،خوشحال پاکستان کانعرہ اور دعوت لے کر نکلی ہے اور اس پرو گرام کو عملی جا معہ پہنانے کے لیے ہمیں بڑے پیمانے پر عوام کی تائید اور حمایت درکار ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے تحت فر انس کالو نی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر جمیل کھو کھر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں میاں محمد اسلم نے خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے نومنتخب ضلع وتحصیل ناظمین ونائب ناظمین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ انشاء اﷲ نومنتخب عوامی نمائندے صوبے کی ترقی کیلئے کوشاں رہیں گے اور عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔انھوں نے کہاخیبر پختونخوا کے باشعور عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کی اکثریت ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی سے اپنی اُمیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں اور انشاء اﷲ مستقبل قریب میں جماعت اسلامی ہی قوم کی اُمیدوں کا مرکز ومحور ہو گی۔

متعلقہ عنوان :