انسداد دہشتگردی قانون ہمارے خلاف استعمال ہوا تو احتجاج کرینگے،قمرزمان کائرہ
کسی کی کرپشن کا ایشو ہے تو پیپلزپارٹی اس کا ساتھ نہیں دے گی وزیراعلیٰ سندھ کے پاس اختیارات نہیں وہ بار بار احتجاج کر رہے ہیں،وفاقی حکومت کہہ دے معاملات ان کے بس میں نہیں ہیں ہم تصادم نہیں چاہتے، لیکن پیپلزپارٹی کو دیوار سے نہ لگایا جائے،نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 31 اگست 2015 22:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی قانون ہمارے خلاف استعمال ہوا تو احتجاج کرینگے،کسیکی کرپشن کا ایشو ہے تو پیپلزپارٹی اس کا ساتھ نہیں دے گی،وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے پاس اختیارات نہیں وہ بار بار احتجاج کر رہے ہیں،وفاقی حکومت کہہ دے کہ معاملات ان کے بس میں نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مخاطب وفاقی حکومت اور وزیراعظم ہی ہیں،کراچی آپریشن کے اصل کپتان وزیراعظم ہی ہیں اور وہ یہی اس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں،دہشتگردوں کے خلاف ہماری فوج لڑ رہی ہے،ہم چاہتے ہیں کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی صرف یہ کہتی ہے کہ اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے،کرپشن کرنے والوں کا کسی صورت ساتھ نہیں دیں گے،پیپلزپارٹی کو دہشتگرد قرار دینا کسی صورت قبول نہیں کریں گے،دہشتگردی کے خلاف پیپلزپارٹی نے قربانیاں دی ہیں،ہمیں دہشتگرد قرار دینا قبول نہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.