احتجاجاً استعفے جمع کروانے والے حق پرست ارکانِ اسمبلی سے پولیس سیکیورٹی واپس لیئے جانے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت
پیر 31 اگست 2015 22:39
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے احتجاجاًاستعفے جمع کروانے والے ارکانِ اسمبلی سے پولیس سیکیورٹی واپس لیئے جانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور اس اقدام کو ایم کیو ایم کے ساتھ جاری ظلم اور امتیازی سلوک کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جب تک استعفوں کی منظوری کاعمل پورانہیں ہوجاتااس وقت احتجاجاًاستعفے جمع کروانے والے حق پرست اراکین اسمبلی نہ صرف اسمبلی کے رکن ہیں بلکہ دیگراراکین اسمبلی کی طرح پولیس سیکیورٹی ان کاآئینی وقانونی حق ہے۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گذشتہ دنوں دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے سابق پارلیمانی لیڈر اور رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کے شدید زخمی ہونے کے بعدسندھ حکومت کی جانب وعدے کے مطابق مستعفی حق پرست ارکانِ اسمبلی کے لئے سندھ پولیس کے دو سپاہیوں کی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جو پہلے ہی ناکافی تھی لیکن گزشتہ روز اچانک بغیر کسی پیشگی اطلاع کے سندھ حکومت کی ہی جانب سے فراہم کی جانے والی سیکیورٹی واپس لے لی گئی جوکہ سندھ گورنمنٹ کی طرف سے کئے جانے والے وعدے کی سراسر خلاف ورزی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.