پنجاب پولیس عجیب محکمہ ہے جہاں بوگس تبادلے بھی ہوتے ہیں‘ سپریم کورٹ
دو رکنی بینچ نے آئی جی پنجاب کو کل پیش ہونے کا حکم دیدیا ، تفصیلی وضاحت طلب کر لی گئی
پیر 31 اگست 2015 22:40
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس میں اہلکاروں کی جعلی بھرتیوں اوربوگس تبادلوں سے متعلق کیس میں قرار دیا ہے کہ پنجاب پولیس عجیب محکمہ ہے جہاں بوگس تبادلے بھی ہوتے ہیں، عدالت نے آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا کو کل (منگل )تفصیلی وضاحت کیلئے طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز جسٹس اعجاز احمد چودھری اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ رجسٹری برانچ لاہور میں آر پی او ملتان اور آئی جی آفس کی طرف سے دائر اپیل پر سماعت کی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عارف راجہ نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب پولیس میں کانسٹیبلوں محمدرمضان اور احمد ہراج کی سربراہی میں ایک گینگ پکڑا گیا جو اہلکاروں کی جعلی بھرتیوں اور تقرر و تبادلوں کے بوگس آرڈرز جاری کرتا تھا، اس سکینڈل میں ملوث تمام اہلکاروں کوانکوائری کے بعد محکمے سے برطرف کر دیا گیاتاہم لاہور ہائیکورٹ نے محکمے کا موقف مسترد کرتے ہوئے ان اہلکاروں کو بحال کرنے کا حکم دیا، لاہور ہائیکورٹ نے کرپٹ اہلکاروں کو بحال کرنے کا فیصلہ دیتے ہوئے حقائق کو مدنظر نہیں رکھا لہٰذا معزز عدالت سے استدعاہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے اہلکاروں کی بحالی کا حکم برقرار رکھاجائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.