سندھ کے لئے میڈل جیت کر لانا قابل فخر کارنامہ ہے، صوبائی وزیر کھیل سندھ فیاض علی بٹ

پیر 31 اگست 2015 22:49

سندھ کے لئے میڈل جیت کر لانا قابل فخر کارنامہ ہے، صوبائی وزیر کھیل سندھ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) نیٹ بال گرلز اور بوائز کی ٹیموں نے بین الصوبائی مقابلوں میں سندھ کے لئے گولڈ میڈل جیت جر نہ صرف سندھ کی نیک نامی کا سبب بنے بلکہ نئے آنے والوں کے لئے قابل تقلید مثال بھی قائم کی ہے اس بات کا اظہار صوبائی وزیر کھیل سندھ فیاض علی بٹ نے مقامی ہوٹل میں نیٹ بال چیمپیئن شپ بین الصوبائی مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے گرلز اور بوائز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر کھیل سندھ فیاض علی بٹ نے مزید کہا کہ آپ لوگ اپنی جیت کا تسلسل قائم رکھیں اور سندھ کے لئے اسی طرح میڈل لاتے رہیں ہمارا بھرپور تعاون آپ کے ساتھ رہے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں دصر سندھ نیٹ بال ایسو سی ایشن مدثر آرائیں نے صوبائی وزیر کھیل اور سیکریٹری اسپورٹس محمد راشد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ گرلز اور سندھ بوائز کی ٹیموں نے فائنل میں بالترتیب آرمی اور پنجاب کو شکست دی آپ نے ان کھلاڑیوں کو نقد انعام دے کر ان کی جو پذیرائی کی اس کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ محمد بچل راہو پوٹو نے اپنے خطاب میں یہ بات کہہ کر میڈیا کی غلط فہمی دور کر دی کہ ہم صرف اور صرف کھیل اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے ہیں ایسو سی ایشنز کو نہیں،ہمارے لئے وہی کھلاڑی محترم ہے جو اپنی عمدہ کارکردگی سے سندھ کے لئے میڈل جیت کر لائے اور ہم ان تمام کھلاڑیوں کو قومی اور انٹرنیشنل سطح پ لانے کے لئے اپنی بھرپور سپورٹ جاری رکھیں گے بعد ازاں صوبائی وزیر کھیل سندھ فیاض علی بٹ اور سیکریٹری اسپورٹس محمد راشد نے ڈائریکٹر اسپورٹس محمد بچل راہو پوٹو، سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد پرویز بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد فاروق خان اور کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ رازق ربانی کے ہمراہ فاتح نیٹ بال کھلاڑیوں میں نقد انعام تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :