سابق پاکستانی کرکٹر ارشد خان مشکل حالات کے باعث آسٹریلیا میں ٹیکسی چلانے پر مجبور
محمد علی پیر 31 اگست 2015 23:33
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) سابق پاکستانی کرکٹر ارشد خان مشکل حالات کے باعث آسٹریلیا میں ٹیکسی چلانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک بھارتی شخص کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ سابق پاکستانی کرکٹر ارشد خان مشکل حالات کے باعث آسٹریلیا میں ٹیکسی چلا کر گزر بسر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
(جاری ہے)
بھارتی شخص نے بتایا ہے کہ گزشتہ دنوں وہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ٹیکسی میں بیٹھ کر جا رہے تھے جب ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ ان کی گفتگو ہونے لگی اور اس نے بتایا کہ وہ بھارت جا چکے ہیں جہاں وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اور انڈین کرکٹ لیگ میں لاہور بادشاہز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
بھارتی شخص نے بتایا کہ یہ سب سن کر وہ حیران ہوگئے اور جب انہوں نے ٹیکسی ڈرائیور کو غور سے دیکھا تو وہ یہ جان کر دنگ رہ گئے کہ ٹیکسی ڈرائیور سابق پاکستانی کرکٹر ارشد خان تھے۔ یاد رہے کہ ارشد خان کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ پاکستان کیلئے 9 ٹیسٹ اور 58 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.