اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 10:49

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دئے ہیں.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں یوسف رضا گیلانی نے 8 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی ہیں درخواستیں راجہ علیم خان عباسی ایڈووکیٹ کی وساطت میں دائر کی گئیں ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے مقدمات اور درخواستوں کی پیروی کے لیے خود یوسف رضا گیلانی میں کچھ دیر میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں گے. واضح رہے کہ سینٹرل جج کراچی نے یوسف رضا گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں.