کولمبو ٹیسٹ ، بھارتی پیسر ایشانت شرما کا دماغ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا

منگل 1 ستمبر 2015 10:51

کولمبو ٹیسٹ ، بھارتی پیسر ایشانت شرما کا دماغ ساتویں آسمان پر پہنچ ..

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر ۔2015ء ) کولمبو ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹر ایشانت شرما کی بدمزاجی عروج پر اور دماغ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ، پیسر مختلف اوقات میں سری لنکن کرکٹرز سے تلخ کلامی کرتے دکھائی دیے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایشانت،دھمیکا پرساد سے الجھ پڑے، سری لنکن پلیئر نے دوسری اننگز میں آخری وکٹ گرانے کیلیے ایشانت کوتین شارٹ پچ بالز کیں جن سے وہ بڑی مشکل سے بچے،آخری گیند پر وہ سنگل لینے کیلیے دوڑے اور دھمیکا کو دیکھ کر ہیلمٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگلی گیند میرے سر پر مارنا‘‘ اس پر دونوں کے درمیان فقرے بازی ہوئی اور اس میں لنکن وکٹ کیپر دنیش چندیمل، بھارتی بلے باز ایشون اور میزبان کپتان اینجلو میتھیوز بھی کود پڑے، صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی دیکھ کر امپائرز نے مداخلت کی اور معاملہ رفع دفع کرایا ۔

اس سے قبل ایشانت نے کوشل پریرا کو آؤٹ کرنے کے بعد انتہائی جارحانہ انداز میں پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا تھا ۔ اس پر فاسٹ بولرکا کہنا ہے کہ میں نے تو صرف پریرا سے یہ کہا تھا کہ ’’تم ڈنر کس وقت کرتے ہو‘‘۔