اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری کا بیان ، وزیر اعظم نواز شریف نے ن لیگی رہنماوں‌کو رد عمل سے روک دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 11:03

اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری کا بیان ، وزیر اعظم نواز شریف نے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر وزیر اعظم نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کو رد عمل کے اظہار سے روک دیا ہے.

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کے سیاسی ماحول میں کوئی بد مزگی نہیں چاہتے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزرا اور پارٹی رہنماؤں کو مفاہمت کی فضا برقرار رکھنے کی پالیسی پر گامزن رہنے کی بھی ہدایت کی ہے. واضح رہے کہ گذشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک تفصیلی بیان میں حکومت سے مفاہمت کی سیاست ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومتی وزرا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا.