کراچی : کچی آبادی کے رہائشی تمام افراد کو حکومت نے فلیٹس دینے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 11:11

کراچی : کچی آبادی کے رہائشی تمام افراد کو حکومت  نے فلیٹس دینے کا اعلان ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : کچی آبادی کے حالیہ مقرر کیے گئے نئے وزیر طارق مسعو د آرائیں نے کچی آبادی والوں کے لیے ایک زبردت اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 1985 سے کچی آبادیوں میں رہنے والے افراد کو مفت فلیٹس فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے سندھ بھر میں لیز کیمپس قائم کرنے کے لیے سندھ کے ذویژنل ڈائیریکٹرز کو اس سے متعلق احکامات بھی جاری کر دئے۔

(جاری ہے)

تاکہ کچی آبادی کے بے گھر افراد ان کیمپس کے ذریعے اپنی لیز حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کیمپس کچی آبادی کے رہائشیوں کو ان کے حقوق دینے کے لیے ہر ضلع میں قائم کیے جائیں گے۔ لیز حاصل کرنے والے افراد کے لیے مفت فلیٹس کی تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے تنبیہہ کی کہ کچی آبادی سے منافع کمانے والے افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :