ایشانت شرما ، چندیمل ، تھریمانے ، دھمیکا پرساد آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرا ر

منگل 1 ستمبر 2015 11:19

ایشانت شرما ، چندیمل ، تھریمانے ، دھمیکا پرساد آئی سی سی ضابطہ اخلاق ..

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر ۔2015ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بھارتی فاسٹ باؤلر ایشانت شرما اور سری لنکن کھلاڑیوں دنیش چندی مل ، لاہیرو تھریمانے اور دھمیکا پرساد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرا ر دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کولمبو کے سنہالیز سپورٹس کلب میں بھارت کے اور سری لنکاکے مابین سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ایشانت شرما اور سری لنکن باؤلر دھمیکا پرساد میں گرما گرمی ہوئی جس کے بعد میزبان ٹیم کے دنیش چندیمل نے ایشانت شرما کو ٹکر ماری جب کہ لاہیرو تھریمانے نے بھی انہیں خوب سنائیں اور امپائرز کو بیچ میں مداخلت کر تے ہوئے معاملے کو رفع دفع کروانا پڑا ، کھیل ختم ہونے کے بعد آئی سی سی کے میچ ریفری زمبابوے کے اینڈی پائیکرافٹ نے امپائرز کی رپورٹ پر معاملے کی سماعت کے بعد چاروں کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرا ر دیکران کی سزاؤں کا حتمی اعلان ٹیسٹ کے بعد کرنے کا فیصلہ سنا دیا ۔