خیبرایجنسی ، پولیٹکل اسسٹنٹ کی گاڑی پر خودکش حملہ، 5افراد جاں بحق ، 15 خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سمیت 56 زخمی
منگل 1 ستمبر 2015 11:22
جمرود(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء ) خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں پولیٹکل اسسٹنٹ کی گاڑی پر خودکش حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سمیت 56 زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔
(جاری ہے)
منگل کو خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں تحصیل دفتر کے سامنے لائن آفیسر کے گاڑی کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جبکہ دھماکے سے لائن آفیسر محفوظ رہے۔
حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سمیت 56 زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ،امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جمع ہونے پر دوسرا دھماکا ہوگیا۔ خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراوٴ کرلیا اور دھماکے کی جگہ سے ایک اور بم بھی برآمد کرلیا گیا، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکارہ بنادیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.