ٹیسٹ سیریز ، بھارت ، سری لنکا نے مشترکہ بدترین عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

منگل 1 ستمبر 2015 11:44

ٹیسٹ سیریز ، بھارت ، سری لنکا نے مشترکہ بدترین عالمی ریکارڈ اپنے نام ..

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر ۔2015ء ) ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے مشترکہ طور پر ایک بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران کسی ایک اننگ میں دونوں ٹیموں کے اوپنرز زیادہ سے زیادہ 15 رنز کی شراکت قائم کر سکے جو تین ٹیسٹ میچوں یا اس سے کم کی سیریز میں دونوں ٹیموں کے اوپنرز کی جانب سے سب سے کم ترین اوپننگ شراکت کا عالمی ریکارڈ ہے ۔ اس سے قبل بھی جب یہ ریکارڈ بنا تو بھارتی ٹیم اس میں حصے دار تھی ۔ 16 سال قبل 1999ء میں آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان کھیلی گئی بارڈر گاوسکر ٹرافی میں دونوں ٹیموں کے اوپنرز ایک اننگ میں زیادہ سے زیادہ 22 رنز کی شراکت قائم کر سکے تھے ۔