رنبیر اوردیپیکا کی فلم ”تماشا“ کی شوٹنگ کو مشکلات کا سامنا

منگل 1 ستمبر 2015 12:01

رنبیر اوردیپیکا کی فلم ”تماشا“ کی شوٹنگ کو مشکلات کا سامنا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء)بالی ووڈ کی نئی خوبصورت آن اسکرین جوڑی رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ’تماشا‘ کی شوٹنگ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بولی وڈ لائف کے مطابق فلم ’تماشا‘ کی شوٹنگ اس ماہ کے شروع میں مکمل ہوچکی ہے تاہم فلم کے پروڈیوسر ساجد نڈیاوالا کو فلم کے کچھ سین کی شوٹنگ اور ان کو فلمائے جانے کا انداز پسند نہیں آیا جس کے باعث انہوں نے ان سینز کو دوبارہ فلمانے کا ارادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ فرانس میں کی گئی تھی، خبر کے مطابق فلم کے بجٹ کو دیکھتے ہوئے اور وقت کی کمی کے باعث ان سینز کو فرانس کی جگہ اب ہندوستان میں ہی شوٹ کیا جائے گا۔امتیاز علی کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی اداکار جاوید شیخ رنبیر کپور کے والد کا کردار ادا کریں گے۔رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون ایک ساتھ تیسری فلم میں نظر آئیں گے، اس سے قبل دونوں اداکاروں کی فلم ’بچنا اے حسینوں‘ اور ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ نے باکس آفس پر کافی کمال دکھایا تھا۔فلم ’تماشا‘ کا پہلا ٹریلررواں ماہ ستمبر کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔