عامر کے دل میں”کرائم ماسٹر گوگو“‘ کی یادیں آج بھی تازہ ہیں
منگل 1 ستمبر 2015 12:01
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء)بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور سلمان خان کی مزاحیہ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ اور اس کا کردار ’کرائم ماسٹر گوگو‘ کس کو یاد نہیں ہوگا؟اس فلم کے مداحوں کے ساتھ ساتھ عامر خان کو بھی یہ کردار آج تک یاد ہے۔
(جاری ہے)
عامر خان حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران ایسی شرٹ میں نظر آئے جس پر گوگو کی شکل بنی ہوئی تھی اور ساتھ ہی اس کا نام بھی تحریر تھا جسے دیکھ کر صاف اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عامر خان کے دل میں اس فلم کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔
اس فلم میں دونوں اداکاروں کی اداکاری اور اس کی انوکھی کہانی آج بھی مداحوں کے دلوں میں گھر کیے ہوئے ہے۔اس فلم میں شکتی کپور نے کرائم ماسٹر گوگو کے کردار میں نظر آئے تھے جسے خوب پذیرائی ملی تھی۔فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ کرشمہ کپور، روینا ٹنڈن اور پریش راول نے اہم کردار ادا کیا تھا۔راج کمار سنتوشی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کو 21 سال گزر چکے ہیں البتہ آج بھی اس فلم کو اتنے ہی شوق سے دیکھا جاتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
-
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
مادھوری کی وجہ سے یش چوپڑا کی فلم سے انکار غلطی تھی، منیشا کوئرالہ
-
اپنی فلم ’’کنگ ‘‘میں شاہ رخ خان ڈان کا کردار ادا کرینگے
-
اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے
-
اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
-
ارپیتا سے شادی کسی لالچ میں نہیں کی‘: آیوش شرما کا الزامات پر ردِعمل
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.