لاہور : پولیس نے گونگے بہرے ڈاکووں کو گرفتار کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 12:01

لاہور : پولیس نے گونگے بہرے ڈاکووں کو گرفتار کر لیا۔

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : .لاہور میں کینٹ پولیس نے 2ایسے ڈاکو گرفتار کیے ہیں جو قوت سماعت اور گویائی سے تو محروم ہیں لیکن اُن میں سفاکیت اس حد تک بھری ہے کہ واردات کے دوران مزاحمت پر خواتین پر چھُریاں تک چلادیتے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کی غازی آباد پولیس کی زیرحراست گونگے بہرے ڈاکو ابوبکراور تنویرکو پولیس نے ایک گھر میں وارادت کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔

ملزمان نے ایک بزرگ خاتون کے نہ صرف طلائی زیورات نوچ لیے بلکہ اسے چھُریاں مار کرزخمی بھی کردیا ۔پولیس کا کہنا ہے یہ لوگ پہلے بھی وارداتیں کرتے تھے مگر گونگے بہر ے ہونے کی وجہ سے کوئی ان پر شک نہیں کرتاتھا ، تاہم اب پکڑے جانے کے بعد اُن سے تفتیش بہت مشکل تھی۔ البتہ مجرموں سے اعتراف جرم کے لئےسپیچ تھیراپسٹ کی خدمات حاصل کرنا پڑیں۔

متعلقہ عنوان :