اگر آپ کی بیوی ایسی ہوتی تو؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 1 ستمبر 2015 12:04

اگر آپ کی بیوی ایسی ہوتی تو؟

برطانیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر2015ء)جولی گریفٹھ کو برطانیہ کی سب سے بدزبان ، بد اخلاق اور جھگڑالو بیوی سمجھا جاتا ہے۔اس کا بد نصیب شوہر بار بار اپنی مدد کے لیے پولیس کو بلاتا ہے ۔ اگر شوہر میں پولیس کو بلانے کی ہمت نہ ہو تو یہ فریضہ ہمسائے سر انجام دیتے ہیں۔ اپنے علاقے کی اس دبنگ بیوی کو NAGSBO کا خطاب دیا گیا ہے۔ایک دفعہ تو اس نے گھریلو معاملے میں مداخلت پر پولیس سے بھی پھڈا لے لیا، مگر کوئی مقدمہ قائم نہیں ہوا۔

پچھلے سال کرسمن پر جولی کے 65 سالہ بے چارے شوہرنارمن کو 5 دن ہسپتال میں گذارنے پڑے تھے، ہسپتال میں رہنے کی وجہ بھی بیوی سے جھگڑا تھا۔پچھلے دنوں گھر میں سے جھگڑے کی آوازیں آئیں تو ہمسایوں نے پھر پولیس کو بلا لیا۔ ہمسایوں کو بھی نارمن کی سلامتی کی فکر تھی۔

(جاری ہے)

کچھ مہینے پہلے جب جولی اور نارمن میں جھگڑا ہوا، یا یوں کہہ لیں جولی نے نارمن سے جھگڑا گیا تو پولیس نے نارمن کو کئی دن تک “محفوظ مقام” پر رکھا۔

ایک دفعہ دفعہ ہمسایوں نے جولی کی لڑائی جھگڑے کے دوران آنے والی آوازوں ریکارڈ کرے انٹرنیٹ پر بھی ڈال دیا تھا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ دونوں کی شادی کو ایک دو مہینے نہیں بلکہ 25 سال ہوچکے ہیں۔ دونوں نے پچھلے ماہ اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ منائی۔ یہ دن انہوں نے سکون سے سینٹ ایوس کورنوال میں گذارا۔