انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائیگا

منگل 1 ستمبر 2015 12:05

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائیگا

ساؤتھمپٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایشز سیریز میں 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو واحد ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 5 رنز سے شکست سے دوچار کردیا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 5 ستمبر کو لندن میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 8 ستمبر کو مانچیسٹر میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 11 ستمبر کو لیڈز میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 13 ستمبر کو مانچیسٹر کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :