سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ اکتوبر میں لاڑکانہ میں کھیلی جائے گی

منگل 1 ستمبر 2015 12:12

سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ اکتوبر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء)سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ اکتوبر میں لاڑکانہ میں کھیلی جائے گی، جس میں 16 ضلعی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

سندہ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد رمضان جمالی کے مطابق سندھ میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور کوچنگ اور دیگر سہولیات کی ضرورت ہے، رمضان جمالی نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جائے تاکہ سندھ میں ہاکی کے کھیل کو فروغ حاصل ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی قومی کھیل ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ انٹر ریجن ہاکی چیمپئن شپ کھیلی جا چکی ہے جس میں 6 ٹیموں کے شرکت کی تھی اور اس میں کراچی نے پہلی، حیدر آباد نے دوسری اور لاڑکانہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔