پاکستانی ہیکرز نے ممبئی کے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر ایسے حملے کئے ہیں کہ سارا نظام ڈولنے لگا ہے،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

منگل 1 ستمبر 2015 12:27

پاکستانی ہیکرز نے ممبئی کے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر ایسے حملے کئے ہیں کہ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ہیکروں نے حالیہ دنوں میں بھارتی معیشت کے مرکز ممبئی کے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر ایسے حملے کئے ہیں کہ سارا نظام ڈولنے لگا ہے۔بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا‘ ‘کے مطابق حملہ آور پاکستانی ہیکر امریکا اور یورپ میں مقیم ہیں اور وہ ممبئی کے بینکوں، تجارتی، مالیاتی اداروں اور دیگر بڑی بڑی کاروباری کمپنیوں کے کمپیوٹروں پر حملے کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق ہیکرسروس آف ڈینائل ڈسٹری بیوٹیٹ(ڈی ڈی او ایس ) نامی سائبر حملوں کا استعمال کررہے ہیں۔ڈی ڈی او ایس حملوں میں ہیکر ہزاروں کمپیوٹروں کا کنٹرول سنبھال کر ان کی ٹریفک کو اپنے ہدف کمپیوٹر سرورز کی طرف موڑ دیتے ہیں اور یوں سارا نیٹ ورک ہی بیٹھ جاتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی یوم آزادی پر خصوصی طور پر سائبر حملے کئے گئے تاکہ بھارتی قوم کی خوشیوں کا مزا کِرکِرا کیا جاسکے۔ بھارتی معیشت پر پاکستانی ہیکروں کے سائبر حملوں کے بھارتی دعووں کی آزادنہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :