خوبصورت اور بدصورت بیویوں کے شوہر متوجہ ہوں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 1 ستمبر 2015 12:29

خوبصورت اور بدصورت بیویوں کے شوہر متوجہ ہوں

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر2015ء)دو دن پہلے انٹرنیٹ پر ایک جعلی تحقیق شائع کی گئی، جس نے مردوں اور خواتین کو حیران کر دیا۔ اس تحقیق سے مشرق وسطیٰ میں لوگ غصے میں بھی آئے اور ایک نئی بحث بھی چھڑ گئی۔ اس جعلی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایسے افراد جو خوبصورت خواتین سے شادی کرتے ہیں، اُن افراد کی بہ نسبت جلدی مرتے ہیں، جن کی بیویاں خوبصورت نہیں ہوتی۔

شوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ خوبصورت خواتین کے ساتھ 5 منٹ گذارنے سے بھی زندگی کم ہوتی ہے۔اس رپورٹ کے سامنے آتے ہی سب سے پہلے عورتوں نے اس پر ردعمل ظاہر کیا۔ ایک سعودی لڑکی،نور، کا کہنا تھا کہ کچھ بدصورت عورتوں نے ہی اس تحقیق کو مرتب کیا ہے۔ ایک اور سعودی لڑکی، لیلیٰ ، کا کہنا تھا کہ تحقیق اتنی حقیقت پسندانہ نہیں ہوسکتی کہ خوبصورت خواتین کے ساتھ بیٹھنے سے زندگی مختصر ہوجائے،اس میں کیا ربط ہے میں نہیں سمجھ سکتی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف مرد حضرات اس رپورٹ پر کافی ہنس رہے ہیں، مردوں کا کہنا ہے کہ خوبصورت عورت سے شادی کر کے مختصر زندگی گذارنا، بدصورت عورت کے ساتھ لمبی زندگی گذارنے سے بہتر ہے۔ ایک سعودی شخص نائف کا کہنا ہے کہ اسے اس تحقیق سے اختلاف ہے۔کچھ لوگ اس تحقیق پر ذرا خوش بھی ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ ا س طرح اُن کی بہنوں کی شادی ہونے کا چانس بھی ہے۔