فلم ”دل والے“ کی آئس لینڈ میں شوٹنگ مکمل ہو گئی

منگل 1 ستمبر 2015 12:40

فلم ”دل والے“ کی آئس لینڈ میں شوٹنگ مکمل ہو گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء)بالی ووڈ کی کامیاب جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی 5 سال بعد بننے والی فلم ’دل والے‘ کی آئس لینڈ میں شوٹنگ مکمل ہوگئی۔روہت شیٹھی کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول کے ہمراہ ورن دھون اور کریتی سنن اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔شاہ رخ خان نے فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ بھی کی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اداکار شاہ رخ خان اس سے قبل روہت شیٹھی کے ساتھ فلم ’چنائے ایکسپریس‘ میں بھی کام کر چکے ہیں۔شاہ رخ خان اور کاجول آخری مرتبہ ایک ساتھ کرن جوہر کی فلم ’مائے نیم از خان‘ میں نظر آئے تھے۔اس فلم میں شاہ رخ اور کاجول ایک گانے پر رقص کرتے بھی نظر آئیں گے جس کی کوریوگرافی شاہ رخ کی بہترین دوست فرح خان دے رہی ہیں۔فلم ’دل والے‘ 15 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔