پاکستان باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام شہید یوسف بٹ میموریل چیلنج باکسنگ ٹورنامنٹ 10 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا

منگل 1 ستمبر 2015 12:59

پاکستان باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام شہید یوسف بٹ میموریل چیلنج باکسنگ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء)پاکستان باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام شہید یوسف بٹ میموریل چیلنج باکسنگ ٹورنامنٹ 10 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔ مقابلے میں شہید یوسف بٹ کے شاگرد حمزہ بٹ کا مقابلہ حیدر آباد کے ایم طاہر کے درمیان ہوگا۔

(جاری ہے)

چیلنج مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لیے جاوید عاشق، ایم عاصم اور رانا مجاہد حسین پر مشتمل تین رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تمام انتظامات کو مکمل کرا کے مقابلے کا انعقاد کرائیں گے۔ پاکستان باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام یوسف بٹ کے نام سے ہر سال میوریل چیلنج بیلٹ کا مقابلہ کرایا جائے گا۔ پنجاب کالج میں ہونے والے مقابلے میں فاتح باکسرز کو 10 ہزار اور بیلٹ جبکہ رنر اپ کو پانچ ہزار روپے انعام دیاس جائے گا۔