کرکٹ کا پہلا مقابلہ 1478ء میں فرانس میں ہونے کا انکشاف
منگل 1 ستمبر 2015 13:14
پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر ۔2015ء ) تاریخ دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ کا کھیل سب سے پہلے فرانس میں کھیلا گیا لہذا اس کھیل کا موجد برطانیہ نہیں بلکہ فرانس ہے ۔
(جاری ہے)
پہلے تاریخ دانوں کا خیال تھا کہ کرکٹ 1550ء میں برطانوی سرزمین پر شروع ہوئی تھی اور گلڈ فیلڈ میں کھیلی جاتی تھی، پہلی بار اس کا دستاویزی ثبوت 1589 میں ایک رائل گرامر سکول کے بچوں کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کی رپورٹ سے ملا لیکن تاریخ دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ میں اس کھیل کے سامنے آنے سے بھی تقریبًا 80 برس قبل 1478ء میں کنگ لوئس الیون کو لکھے گئے خط میں کرکٹ کا تذکرہ موجود ہے ۔
نوجوان کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شمالی فرانس کے قصبے لائیٹریس میں چند لوگ یہ کھیل کھیل رہے تھے، جب کچھ دوسرے لوگ وہاں ٹھہرے تو ایک کھلاڑی نے چیخ کر کہا کہ تم ہمارے بال گیم کو کیوں دیکھ رہے ہوں۔ جس پر جھگڑا شروع ہوا اور اس میں ایک شخص مارا بھی گیا تھا ۔ یہ انکشاف ہونے کے بعد فرانس کے سیاحت ڈپارٹمنٹ نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے281 نفوس پر مشتمل اس لائیٹریس نامی قصبے میں فرانس کا پہلا کرکٹ گراؤنڈ بنانے اور وہاں اگلے ماہ مختلف کلبز کے درمیان ٹورنامنٹ کرانے کا بھی اعلان کردیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
عثمان خان، فخر زمان ٹی ٹونٹی میں تیسرے نمبر پر کھیلنے کی دوڑ میں شامل
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
سارو گنگولی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے اوپننگ کی حمایت کردی
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.