کیم کارڈیشن 2020 میں امریکی خاتون اول ہوں گی؟

منگل 1 ستمبر 2015 13:22

کیم کارڈیشن 2020 میں امریکی خاتون اول ہوں گی؟

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء)امریکی اداکارہ کیم کارڈیشن کے شوہر اور مشہور آلاپ گلوکار کانیے ویسٹ نے 2020 میں امریکا کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔کانیے ویسٹ کا یہ اعلان لوس اینلجس میں 'مائیکرو سافٹ تھیئٹر' میں 'ایم ٹی وی ویڈیو میوزک' ایوارڈ دینے کی ایک تقریب میں خطاب کے دوران سامنے آیا۔ تقریب کا اہتمام امریکی مغنیہ مایلی سائرس نے کیا تھا۔

تقریب میں کانیے ویسٹ کی فنی زندگی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

لاکھوں افراد نے منی سکرین پر کانیے ویسٹ کو اگلے برس ہونے والے امریکی انتخاب کے بعد سنہ 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کرتے سنا۔ اگر کانیے انتخاب جتینے میں کامیاب ہو گئے تو کیم کارڈیشن امریکا کی خاتون اول قرار پائیں گی۔ کیم ان دنوں امید سے ہیں۔

رواں سال کے آخر تک ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع ہے۔اڑتیس سالہ ویسٹ کانیے کے گانوں کی ویڈیوز میں پائی جانے والی ندرت فکر کی وجہ سے وہ ان کے فینز میں بہت مشہور ہوتی ہیں۔ فنی زندگی کی کامیابیوں پر کانیے کو انعام سے نوازنے کے لئے منعقد تقریب کے منتظمین کے مطابق کانیے کے سحر انگیز شخصیت کی وجہ سے مشہور رسالے "ٹائمز" نے انہیں سال رواں کی ایک سو اہم شخصیات میں شامل کیا تھا۔