بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنا دیا گیا
جن ایئر لائنز نے اپنی پروازیں منسوخ کیں دوبارہ بحالی کے خواہشمند ہیں ، منیجر ایئرپورٹ
منگل 1 ستمبر 2015 13:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر افسر ملک کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کو بین الاقوامی سہولیات سے آراستہ کرنے اور انفراسٹرکچر کے عمل کو بہتر بنانے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی مبارکباد کے مستحق ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر سیکورٹی خطرات کے پیش نظر اور انفراسٹرکچر کی بدحالی کے باعث جن ایئرلائنز کمپنیوں نے اپنی ایئرلائنز کو منسوخ کیا تھا اب دوبارہ بحالی کے لئے رابطے میں ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایئرپورٹ منیجر نے میڈیا کو بتایا کہ ایئرپورٹ کے نظام اور معیار کو بہتر بنانے کے لئے اس میں کئی اہم بنیادی تبدیلیاں کی گئیں جس میں علیحدہ سے ٹیکسی ویز ، کار پارکنگ ، مسافروں کے روٹس اور اندرونی و خارجی راستوں کے علاوہ بزنس لاؤنج اور دوبارہ تعمیر شامل ہے ۔(جاری ہے)
تمام تر سہولیات کی بہتری سے نہ صرف مسافروں کو سہولت ہو گی بلکہ ایئرلائنز کے وقت اور فیول کو بھی محفوظ بنایا جا سکے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایئرکرافٹ آپریشن کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور ایئرپورٹ کو محفوظ ترین بنانا سول ایوی ایسن کا بنیادی مقصد تھا تاہم رن وے کے اختتام کی طرف ایک لنک وے کی غیر موجودگی میں ہوائی جہاز کے موثر آپریشن میں رکاوٹ کا باعث بنا رہا۔ اس سے قبل ہوائی اڈے پر لینڈنگ طیارے کے بیک ٹریکنگ کے لئے رن وے کے وسط میں دو ٹیکسی ویز تھے جس وجہ سے ان کو خالی کروانا کے لئے اکثر تاخیر کا سامنا رہتا تھا اس نقطہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نئے ٹیکسی وے کے قیام کا فیصلہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ بعدازاں دو ارب روپے کی لاگت سے ایک نیا ٹیکسی ویز کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ دوسری طرف ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کو محفوظ ترین بنانے کے لئے ایئرپورٹ کے چار دیواری کو بم پروف بنایا گیا تاکہ بیرونی خطرات سے محفوظ رہا جا سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.