او آئی سی کا سربراہی اجلاس 11 نومبر کو پاکستان میں منعقد ہو گا

منگل 1 ستمبر 2015 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کا سربراہی اجلاس 11 نومبر کو پاکستان میں منعقد ہو گا جس کی حکومت پاکستان نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تنظیم کا یہ اجلاس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والا تیسرا اجلاس ہو گا۔ پاکستان میں او آئی سی کا آخری اجلاس 1997ء میں نواز شریف کے دور اقتدار میں منعقد ہوا تھا۔

رواں سال اس اجلاس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے پر مباحثہ ہو گا۔ اس اجلاس کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت کی خوبصورتی کیلئے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کو پانچ ارب مختص کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز‘ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگا ن‘ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی‘ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید‘ انڈونیشیاء کے صدر جوکو ویڈووڈو‘ ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق‘ قطر کے امیر‘ عراق کے صدر‘ الجیریا کے صدر‘ اردن کے شاہ عبداللہ‘ کویتی امیر‘ فلسطین کے صدر‘ اذربائیجان کے صدر اور عمان کے سلطان‘ نائیجیریا کے نئے صدر نے اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے قبول کر لئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جناح کنونشن سینٹر میں ہونے والے اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون بھی شرکت کرینگے۔ صدر مملکت ممنون حسین اس اجلاس کا افتتاح کرینگے۔

متعلقہ عنوان :