قومی ٹینس چیمپئن شپ چار ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی

منگل 1 ستمبر 2015 13:30

قومی ٹینس چیمپئن شپ چار ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء)قومی ٹینس چیمپئن شپ کراچی میں چار ستمبر سے کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق پاکستان ٹینس فیدریشن کے زیر اہتمام ہونے والی چیمپئن شپ میں جونیئرز انڈر18 بوائز انڈر16انڈر14 انڈر12 انڈر10 جبکہ سینئرز میں انڈر 35 سنگلز اور ڈبلز45 اور 55 سال میں ڈبلز کے مقابلے ہونگے۔جبکہ مقامی کھلاڑیوں کے لئے مینز سنگلز اور ڈبلز کے مقابلے بھی منعقد ہونگے جبکے اسپیشل کھلاڑیوں کے لئے بھی ایک سنگلز کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔