ویلز کا رگبی ورلڈ کپ کیلئے 31 رکنی سکواڈ کا اعلان

منگل 1 ستمبر 2015 13:31

ویلز کا رگبی ورلڈ کپ کیلئے 31 رکنی سکواڈ کا اعلان

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) ویلز نے رگبی ورلڈ کپ 2015 کیلئے 31 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ گیراتھ اینسکومب کو فٹنس مسائل کی وجہ سے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ نڑاد گیراتھ نے آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں شرکت کی تھی تاہم وہ ٹریننگ کے دوران ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ رگبی ورلڈ کپ 18 ستمبر سے انگلینڈ میں شروع ہوگا جس میں دنیا بھر سے 20 ممالک کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ویلز کی ٹیم آسٹریلیا، انگلینڈ، فجی اور یوروگوئے کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔