ایشانت شرما کی بدمزاجی عروج پرپہنچ گئی

منگل 1 ستمبر 2015 13:52

ایشانت شرما کی بدمزاجی عروج پرپہنچ گئی

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء)کولمبو ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹر ایشانت شرما کی بدمزاجی عروج پر رہی، مختلف اوقات میں وہ سری لنکن کرکٹرز سے تلخ کلامی کرتے دکھائی دیے۔

(جاری ہے)

آخری ٹیسٹ کے دوران ایشانت،دھمیکا پرساد سے الجھ پڑے، سری لنکن پلیئر نے دوسری اننگز میں آخری وکٹ گرانے کیلئے ایشانت کوتین شارٹ پچ بالز کیں جن سے وہ بڑی مشکل سے بچے، آخری گیند پر وہ سنگل لینے کیلئے دوڑے اور دھمیکا کو دیکھ کر ہیلمٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ”اگلی گیند میرے سر پر مارنا“ اس پر دونوں کے درمیان فقرے بازی ہوئی اور اس میں دنیش چندیمل، ایشون اور انجیلو میتھیوز بھی کود پڑے، صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی دیکھ کر امپائرز نے مداخلت کی اور معاملہ رفع دفع کرایا۔

اس سے قبل ایشانت نے کوشل پریرا کو آوٴٹ کرنے کے بعد انتہائی جارحانہ انداز میں پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا تھا۔ اس پر فاسٹ بولرکا کہنا ہے کہ میں نے تو صرف پریرا سے یہ کہا تھا کہ ”تم ڈنر کس وقت کرتے ہو“۔