جرمن فٹبال لیگ، بائزن میونخ اور بوروسیا ڈورٹمِنڈ اور وولفسبرگ نے اپنے میچز جیت لئے

منگل 1 ستمبر 2015 13:53

جرمن فٹبال لیگ، بائزن میونخ اور بوروسیا ڈورٹمِنڈ اور وولفسبرگ نے اپنے ..

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) جرمن فٹبال لیگ میں فیورٹ بائرن میونخ، بوروسیا ڈورٹمنڈ اور وولفسبرگ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔پہلے میچ میں بائرن میونخ نے بائر لیورکیوسن کو با آسانی شکست دے دی، پورے میچ کے دوران بائرن کے کھلاڑی چھائے رہے۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف میں بائرن کو ایک گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بائرن نے مزید دو گول کرکے میچ جیت لیا، ایک اور میچ میں بوروسیا ڈورٹمنڈ نے ہیرتھا بیرلن کے خلاف کامیابی حاصل کی۔وولفسبرگ نے شالک کے قدم جمنے سے پہلے ہی اکھاڑ دیئے، وولفسبرگ کی ٹیم میچ میں تین صفر سے کامیاب رہی۔

متعلقہ عنوان :