پی آئی اے میں سیاسی بنیادوں پر بھر تیا ں ، ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان

منگل 1 ستمبر 2015 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) پی آئی اے میں سیاسی بنیادوں پر قواعد و ضوابط کے خلاف بھرتیوں سے ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے‘ کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کئے جانے والے ملازمین کو مستقل کرنے کے ساتھ ساتھ کم مدت میں کئی بار پرموٹ کر دیا گیاہے۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔

2015ء کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق ایف اے پاس واصف علی قریشی نامی شخص کو ٹریفک سپروائزر کی پوسٹ پر بغیر اشتہار دیئے 1995ء میں بھرتی کیا گیا اور صرف ایک سال کے عرصے میں مستقل کر دیا گیا اور نہ صرف مستقل کیا گیا بلکہ 2006ء سے لیکر 2012ء تک اسے 5 بار ترقی دی گئی۔

(جاری ہے)

دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ جب ادارے کی آڈٹ کمپنی میں مذکورہ افسر کو ادا کی جانے والی رقومات کا حساب طلب کیا گیا تو وہ بھی فراہم نہیں کی گئی اور آڈٹ کمیٹی کی جانب سے اندازے کے مطابق ابتک مذکورہ افسر کو ایک کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کئے گئے ہیں اس سلسلے میں جنوری 2015ء میں پی آئی اے کی ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمپنی کی جانب سے کئے جانے والے اعتراضات کو پی آئی اے کی مینجمنٹ نے تسلیم کر لیا آڈٹ حکام نے معاملے کو ادارے کے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیئرمین کے نوٹس میں بھی لانے کے احکامات جاری کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :