پاک افغا ن تجارت سیکورٹی صورت حال کے باعث تعطل کا شکار

منگل 1 ستمبر 2015 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) پاکستان اور افغا نستا ن کے مابین تجارت سیکورٹی کی صورت حال کے باعث تعطل کا شکار ہو گئی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مابین جوائنٹ اکنامک کمیشن کی شیڈول ملاقات افغان وزیر خزانہ اکلیل حکیمیکی جانب سے منسوخ کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ افغانستان حکومت کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ جب تک حقانی نیٹ ورک کے خلاف بھرپور ایکشن نہیں لیا جاتا تب تک تجارت ممکن نہیں ہے گزشتہ دنوں ڈرائع ابلاغ میں چلنے والی رپورٹس کے مطابق افغانستان نے پاکستانی مصنوعات کا بائیکاٹ کے حوالے سے ایک مہم شروع بھی کی ہے ۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہیں اور پاکستان کابل حکومت کے مثبت اقدامات کی طرف دیکھ رہی ہے حکام نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نے حال ہی میں سنٹرل ایشین اسٹیٹ کا دورہ کیا ہے تاکہ ریجن کو جوڑا جا سکے ۔ کرغستان ، تاجکستان اور قرغاکستان پاکستان چین اکنامک کوریڑرو میں خاصی دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں اگر اسی طرح غیر یقینی صورت حال رہی تو پاکستان کاشغر اور گوادر کا تجارت کے لئے استعمال کرے گا ۔