Live Updates

تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کا اوگرا کی سفارش کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

منگل 1 ستمبر 2015 14:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے اوگرا کی سفارش کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سمری نہ مان کر آمرانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں اسد عمر نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی ناکافی ہے اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل 7 روپے سستا کرنے کو کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل پر ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس عائد ہے، ڈیزل پر 45 فیصد جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر 23 روپے ٹیکس بٹورا جارہا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ کھاد اور بجلی کارخانوں کیلئے گیس بھی مہنگی کردی گئی، حکومت عوام پر ظلم بند اور تیل پر عائد ٹیکس کم کرے-

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات