اداکارہ پریا خان اپنے مسلسل بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے شدید پریشان

منگل 1 ستمبر 2015 15:00

اداکارہ پریا خان اپنے مسلسل بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے شدید پریشان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) اداکارہ پریا خان اپنے مسلسل بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے شدید پریشان ، مختلف ایکسرسائز کے باوجود اداکارہ کا وزن کم نہ ہوسکا ۔بتایا گیا ہے کہ اداکا رہ پریا خان کا وزن گزشتہ تین سال سے بڑھ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پریاخان نے وزن کم کرنے کیلئے مختلف حکماء اور ڈاکٹروں سے میڈیسن لینے کے ساتھ اپنے وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے مختلف ایکسر سائز ز کرنے کے باوجود اپنے وزن کو کم نہیں کرسکی اور اسی وجہ سے ڈرامہ ڈائریکٹر ان کو اپنے ڈراموں میں کاسٹ کرنے سے گریزاں رہتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پریاخان کا وزن موروثی بیماری ہے ۔