معروف اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے بطور فلمی رائٹر سکرپٹ لکھنا شروع کر دیا

منگل 1 ستمبر 2015 15:06

معروف اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے بطور فلمی رائٹر سکرپٹ لکھنا شروع ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) معروف اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے بطور فلمی رائٹر سکرپٹ لکھنا شروع کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے مختلف فلم ڈائریکٹروں کو فلموں میں اداکاری سے معذرت کرتے بطور فلمی رائٹر کے طور پر فلم کا سکرپٹ لکھنا شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایمان علی کا کہنا ہے کہ مجھے متعدد فلم پروڈیوسروں کی جانب سے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو چکی ہیں مگر مضبوط اور جاندار سکرپٹ نہ ہونے کی وجہ سے میں نے فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا اور اپنی بہن کے مشورے کے بعد دو فلموں کے سکرپٹ لکھ رہی ہوں ۔