مقابلہ بازی سے نفرت ہے ، صرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں، اداکارہ ندا چوہدری

منگل 1 ستمبر 2015 15:07

مقابلہ بازی سے نفرت ہے ، صرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں، اداکارہ ندا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء)مقابلہ بازی سے نفرت ہے، صرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں، ہمیشہ اپنے فن اورمحنت سے شہرت حاصل کی، غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام اور مقام بہت جلد ختم ہو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار فلم اوراسٹیج کی نامور اداکارہ ندا چوہدری نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔

(جاری ہے)

2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ تنقید اور الزام تراشی کرتے ہیں ان لوگوں سے میری اپیل ہے کہ وہ یہ سب کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں اور خود کو بہتر بنائیں اور میں بھی ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ندا چوہدری نے کہا کہ حسد کرنے والوں کی باتوں پر کبھی توجہ نہیں دی اور اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔